امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

یورپی شپنگ کمپنی کی کراچی پورٹ پر 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر

کراچی(این این آئی)کراچی پورٹ پر ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کارگو جہاز کی آمد کے بعد، یورپی شپنگ کمپنی کی جانب سے کراچی پورٹ پر 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان میں اتنا بڑا جہاز آنا میری ٹائم سیکٹر کے لیے خوش آئند ہے، کمپنی میری ٹائم لاجسٹک اور انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرے گی،

اکتوبر تک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی امید ہے۔انھوں نے کہا کہ کمپنی شپ بریکنگ کا بڑا پروجیکٹ بھی گڈانی لائے گی، کمپنی پاکستان میں 750 جہازوں کی ریسائیکلنگ کا ارادہ رکھتی ہے۔قیصر شیخ نے کہا کہ کمپنی نے نوجوانوں کو جدید تربیت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، کراچی پورٹ کا پوٹینشل بہت زیادہ ہے لیکن آمدنی صرف 2 ارب ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ رواں سال چیئرمین کے پی ٹی کو آمدنی 10 ارب کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے، میری ٹائم ڈسٹرکٹ کا منصوبہ ایس آئی ایف سی میں جمع کرایا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved