امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت ملنے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے سے متعلق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی،

درخواست گزار وکیل شعیب شاہین عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔دوران سماعت ضلع انتظامیہ کے نمائندے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر آفس نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کر کے روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی ہے۔وکیل شعیب شاہین کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت دی جائے۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ چاہیں تو نئی درخواست دائر کر کے انتظامیہ کا اجازت نامہ چیلنج کر سکتے ہیں۔24 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا تھا۔

23 مئی کو رہنما پی ٹی آئی عامر مغل نے عدالتی حکم کے باوجود تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نا دینے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔27 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ پرامن اجتماع ایک آئینی حق ہے جس سے تکنیکی باتوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوامی اجتماع کے انعقاد کے لیے معقول شرائط عائد کی جائیں۔حکومت کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی خطرات کے باعث عوامی اجتماع کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved