امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

میتھیو ہیڈن نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے ممکنہ سیمی فائنلسٹ کے نام بتا دیئے

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے ممکنہ سیمی فائنلسٹ کے نام بتا دیئے۔سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی اپنی ہاٹ فیورٹ ٹیئمز کے نام بتا دیئے۔ ان کے مطابق رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے پہنچنے کے قوی امکان ہیں۔

میتھیو ہیڈن نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال سے آخری چار ٹیموں میں آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقا شامل ہوں گی تاہم انہوں نے پاکستانی ٹیم کو ڈارک ہارس قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا، کیونکہ ان کی باؤلنگ لائن متاثر کْن ہے اور بابر اعظم، محمد رضوان، اور فخر زمان کے ساتھ بیٹنگ لائن بھی اچھی ہے لیکن پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ کمزور ہے۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرتبہ پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس اچھی نظر آئے گی۔ پاکستان کی ٹیم اس ورلڈکپ کی خطرناک اور بہترین ٹیم ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved