امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

یاماہا نے موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کو بڑی آفر دیدی

کراچی(این این آئی)پاکستان میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی گرتی ہوئی سیلز کے پیش نظر کمپنیاں صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے مختلف آفرز دے رہی ہیں اور اسی صورتحال کی شکار یاماہا نے موٹر سائیکل خریدنے والوں کو بڑے انعامات جینے کا موقع فراہم کردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق یاماہا نے نئی مہم شروع کی ہے جسے یاماہا میگا ونز (Yamaha Mega Wins) کا نام دیا گیاہے،

یکم جون سے 31 اگست 2024 تک، یاماہا موٹر سائیکل کے خریداردلچسپ انعامات جیت سکتے ہیں۔کمپنی کے اعلان کے مطابق موٹر سائیکل خریدنے والے 60 خوش نصیبوں کو نئے سمارٹ فونز سے نوازا جائے گا۔ مزید برآں، 30 خوش نصیب جیتنے والوں کو عمرہ کے لیے واپسی کے ٹکٹ ملیں گے۔

قرعہ اندازی جتنے والے 300 افراد ایسے ہوں گے جنہیں چھ ماہ کیلئے کار آمد فیول کارڈز فراہم کیے جائیں گے جس سے ان کے سفری اخراجات میں بڑی کمی واقع ہو گی ۔اس سے قبل کمپنی کی جانب سے مارچ میں Yamaha YBR 125G خریدنے کے خواہشمندوں کو خوشخبری سنائی کہ وہ اسے 12 ماہ کی آسان اقسا ط میں بغیر کسی انٹرسٹ کے حاصل کر سکتے ہیں ، جس کی ماہانہ قسط 29 ہزار روپے ہو گی ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved