کراچی (این این آئی)پاکستانی معروف، خوبرو اداکارہ درِ فشاں سلیم نے وزن کم کرنے کی ٹھان لی ہے۔درِ فشاں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ہیں، اْن کی شہرت میں اداکار بلال عباس کے ہمراہ حالیہ ڈرامے ’عشق مرشد‘ نے چار چاند لگا دیے ہیں۔اداکارہ اکثر اوقات ہی وزن زیادہ ہونے کے سبب تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔
درِ فشاں کے اگر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر دوڑائی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ معروف اداکارہ خوش شکل ہونے کے ساتھ ساتھ خوش خوراک بھی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں منعقد ہونے والے نجی ٹی وی کے ایوارڈز شو میں اداکارہ نے خوبصورت لباس میں شرکت کی تھی۔اداکارہ کے مداح، فالوورز و انٹرنیٹ صارفین نے درِ فشاں سلیم کی مناسب لباس پہننے پر خوب تعریف کی جبکہ وزن زیادہ ہونے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
بعد ازاں ایک نجی ٹی وی کے شو کے دوران درِ فشاں سلیم کے ساتھی، ’بھلے‘ فیم اداکار، علی گْل ملاح نے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اس مشورے کے بعد درِ فشاں سلیم کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوب کھاتے پیتے ہوئے چند تصویریں شیئر کی گئی تھیں جبکہ اب معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ نے وزن زیادہ ہونے کے سبب اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو سنجیدہ لے لیا ہے۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ورزش ’پیلیٹ‘ کرتے ہوئے کی تصویریں شیئر کی ہیں۔تصویروں کے کولاج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درِ فشاں جم میں موجود ہیں اور ورزش کر رہی ہیں۔