امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

رؤف حسن حملہ کیس، گاڑی کا ڈیٹا نہ مل سکا، خواجہ سراؤں کے میک اپ کے باعث شناخت کا امکان بھی کم

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن پر حملہ کرنے والے خواجہ سرا کے زیادہ میک اپ کے باعث چہرے کی شناخت کے امکانات کم ہیں۔رؤف حسن پر حملہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما پر حملہ کرنے والے خواجہ سرا گاڑی پر سوار ہو کر ستارہ مارکیٹ پہنچے تھے، خواجہ سراؤں نے بلیک رنگ کی مہران گاڑی استعمال کی تاہم گاڑی کے حروف مدھم ہونے کے باعث ڈیٹا نہیں مل سکا۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کے حوالے سے نادرا رپورٹ کا انتظار ہے جب کہ زیادہ میک اپ کے باعث چہرے کی شناخت کے امکانات کم ہیں۔خیال رہے کہ حملے کا مقدمہ نامعلوم خواجہ سراؤں کے خلاف تھانہ آبپارہ میں رؤف حسن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں اقدام قتل اور جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر الزامات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق رؤف حسن ٹی وی پروگرام میں شرکت کے بعد پارکنگ کی طرف جارہے تھے تو حملہ ہوا، بظاہر خواجہ سرا نظر آنے والے شخص نے روک کر حملہ کیا اور اسی دوران مزید 3 خواجہ سرا جیسے افراد آگئے اور جان لیوا حملہ کیا۔ایف آئی آر کے مطابق جان سے مارنے کے لیے تیز دھار آلے سے گردن کاٹنے کی کوشش کی گئی، جیسے ہی خود کو بچانے پیچھے ہٹا تو چہرے پر تیز دھار آلے سے کٹ لگا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved