امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کراچی میں 5 بھائیوں پر قاتلانہ حملہ، 2 جاں بحق، 2 شدید زخمی، 1 محفوظ رہا

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں جمعرات کی صبح سویرے ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں 2 سگے بھائی جاں بحق،2شدیدزخمی جبکہ ایک محفوظ رہا، پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔ایس پی جمشید کوارٹر علینہ راجپر کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے گرو مندر چوک کے قریب سیاہ رنگ کی کار کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایاکہ ملزمان نے 2 طرف سے کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 2 بھائی واجد اورنگزیب اور شان اورنگزیب شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پہنچنے تک دونوں بھائیوں کی موت واقع ہو چکی تھی۔ایس پی جمشید کوارٹرز علینہ راجپر نے بتایا ہے کار میں 5 بھائی سوار تھے، جن میں سے 2 جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوئے ہیں، دونوں زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ایک کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ پانچواں بھائی حملے میں بال بال بچ گیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 18 خول برآمد ہوئے ہیں جبکہ کار پر بھی لگ بھگ اتنی ہی گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق کار پر فائرنگ مبینہ طور پر دشمنی کی بنا پر کی گئی، جاں بحق ہونے والے ایک معروف آئسکریم شاپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ایس پی جمشید ٹائون کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، کار سواروں کو ٹارگٹ کرکے نشانہ بنایا گیا، کار سوار بھائی عدالت پیشی پر جارہے تھے، ماضی میں بھی ایسا ہی قتل کا ایک واقعہ ہوا تھا،شبہ ہے یہ واقعہ اسی کی کڑی ہے۔

ایس پی علینہ راجپرنے کہاکہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے،عینی شاہدین کے بیانات لیے جارہے ہیں، اطراف میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی چیک کر رہے ہیں، کار سوارں کا کوئی تنازعہ چل رہا تھا،مختلف پہلوئوں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔دوسری جانب کار پر فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ملزمان نے حملہ کیا، ملزمان چلتی گاڑی پر گولیاں برساتے رہے،

سی سی ٹی وی میں نظر آنیوالے تمام حملہ آور کے چہرے واضح ہیں اور سب نے شلوار قمیض پہنی ہوئی ہے۔فوٹیج میں ایک ملزم انتہائی قریب سے فائرنگ کرتا رہا جس سے لگ رہا ہے کہ ملزمان ڈرائیونگ کرنے والے اور ساتھ بیٹھے بھائی کو نشانہ بنانا چاہ رہے ہیں، ملزمان فائرنگ کرکے با آسانی فرار ہوگئے ۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایسٹ فرخ رضا نے بتایا ہے کہ مقتولین کی ایک دوسرے فریق سے ایک قتل کی واردات کے بعد سے دشمنی چلی آ رہی ہے۔مقتولین کا بھائی مبینہ طور پر دوسرے فریق کے قتل میں ملوث ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved