لاہور( این این آئی)پنجاب کے اساتذہ کے لئے نئی ٹرانسفرپالیسی متعارف کروادی گئی،ہارڈشپ گرائونڈز پر تبادلے پور اسال ہوسکیں گے۔وزیرتعلیم پنجاب راناسکندرحیات نے منظوری دیدی ،نئی پالیسی کے تحت معذور،بیوہ، مطلقہ اورطویل فاصلہ کی صورت میں اساتذہ کی ٹرانسفرپوراسال کھلی رہے گی۔
فیصلے کے مطابق جنرل ٹرانسفرسال میں دوبارہوسکے گی،میوچل ٹرانسفرکی اجازت سال میں دوبار ہوگی،انٹرڈسٹرکٹ اورویڈلاک ٹرانسفربھی پوراسال کھلی رہے گی۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق تمام اقسام کی پروموشن کا عمل30دنوں میں مکمل کیا جائے گا،تمام ضلعی کمیٹیاں درخواستوں پرفیصلہ30دنوں میں یقینی بنانے کی پابندہوں گی۔