اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔دستاویز کے مطابق منصوبے کو گرین پاکستان پروگرام کا نام دیا گیا ہے اور منصوبے پر مجموعی طورپر 125 ارب روپے سے زیادہ لاگت آئیگی۔ دستاویز کے مطابق اگلے مالی سال اس منصوبے پر 3 ارب 90 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ یہ منصوبہ اگست 2019 میں پی ٹی آئی دور میں شروع کیا گیا تھا۔