امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیراعظم شہبازشریف کا فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا بڑا فیصلہ اور فکسڈ ٹیکس رجیم کے لئے کمیٹی تشکیل دینے، فوری سفارشات پیش کرنے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی کے شعبے کے لئے بڑے پیکج کی تیاری کی ہدایت کی ہے ۔ منگل کو وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا بڑا فیصلہ کیا ۔

وزیراعظم نے فکسڈ ٹیکس رجیم کے لئے کمیٹی تشکیل دے، فوری سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی کے شعبے کے لئے بڑے پیکج کی تیاری کی ہدایت کی ہے ۔آئی ٹی کے شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو خصوصی مراعات دینے کی اصولی منظوری اور جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے ذریعے کاروبار اور تجارت کے فروغ پر خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ اجلاس میں نوجوانوں کے اپنا کاروبار شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

نوجوانوں کو آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہنرمند بنانے کے پروگرام میں بڑی توسیع کے خصوصی پروگرام کی بھی منظوری دی ۔ خصوصی ٹریننگ آئی ٹی زونز بنانے کے بڑے فیصلے کی بھی وزیراعظم نے منظوری دے دی ۔وزیراعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی سے متعلقہ سفارشات کو شامل کرنے کی ہدایت کی ،آئی ٹی کے شعبے میں بجٹ سفارشات کی منظوری سے لاکھوں کی تعداد میں نیا روزگار پیدا ہوگا ۔وزیراعظم نے نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں نئی کمپنیوں کی تشکیل کے لئے خصوصی راہنمائی اور سرکاری مدد فراہم کرنے کے اقدامات کی بھی ہدایت کی ۔وزیر اعظم نے بیرون ملک آئی ٹی سیکٹر کے روڈ شوز منعقد کرنے اور اس شعبے میں سہولیات سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ۔اجلاس میں آئی ٹی کے شعبے کے متعلقہ سٹیک ہولڈرز شریک تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved