امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتا شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کردی

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران چند روز سے لاپتا شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کردی۔ہائی کورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتا شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے کیس کی سماعت کی، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے ۔کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان اٹارنی جنرل نے تھانہ رپورٹ اسلام آبادہائی کورٹ میں پیش کردی۔

اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ احمد فرہاد گرفتار اور دھیرکوٹ آزاد کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں۔کیس کی سماعت کے دوران شاعر کی وکیل ایمان مزاری ایڈووکیٹ روسٹرم پر آ ئیں اور مؤقف اپنایا کہ ایک اور شہری لاپتا ہوا جس کی چار دن بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ آپ کی انفارمیشن کیا ہے؟ ایمان مزاری نے کہا کہ وہ کشمیر کے حوالے سے سوشل میڈیا پوسٹس کر رہا تھا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اس معاملے کو دیکھ لیں، عدالت نے کہا کہ ابھی میں کچھ نہیں کہ رہا صرف آپ کو انفارم کر دیا ہے کہ اس کو دیکھ لیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کسی کی ایجنسیوں سے کوئی دشمنی نہیں ہے، ہم صرف یہ کہتے ہیں کہ قانون کے مطابق کام کریں۔وزیر قانون نے کہا کہ چودہ چودہ سال کے بچے بم باندھ کر پھٹ رہے ہیں، جسٹس کیانی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ادارے قانون کے تحت کام کرنے کی عادت ڈالیں گے۔

وزیر قانون نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بھی اپنا رول ادا کرنا چاہیے، جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ ہم نے کچھ سوالات اٹھائے تھے جن کے جواب آنا باقی ہیں۔عدالت نے کہا کہ سننے میں آیا کہ پیمرا نے عدالتی کاروائی کو ٹی وی پر دکھانے پر پابندی لگائی ہے، وزیر قانون نے کہا کہ سر وہ الگ معاملہ ہے جو یہاں زیر سماعت نہیں۔حامد میر نے کہا کہ پیمرا رولز کے مطابق صحافیوں پر ایسی کوئی پابندی عائد نہیں ہوسکتی، گر یہاں پیمرا نے ہمیں عدالتی کارروائی کو نشر کرنے سے روک دیا۔

دوران سماعت وزیر قانون نے سوشل میڈیا پر غلیظ مہم چلانے کا ذکر کیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ تارڑ صاحب سوشل میڈیا کو چھوڑیں، میں نہیں دیکھتا تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔عدالت عالیہ نے تھانہ دھیر کوٹ آزاد کشمیر سے شاعر احمد فرہاد کو بازیاب کرنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ 16 مئی کو آزاد کشمیر کے صحافی و شاعر فرہاد علی شاہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا تھا جس کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں کیا گیا تھا۔شاعر فرہاد علی شاہ کی زوجہ سیدہ عروج کی مدعیت میں اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved