لاہور( این این آئی)ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے بریڈ کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، بیکری کی دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے احکامات جاری نہیں کئے گئے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 725سے750گرام کی لوکل بیکری پلین بریڈ کی قیمت 180روپے جبکہ 375سے400گرام لوکل بیکری پلین بریڈ کی قیمت95روپے مقرر کی گئی ہے ۔ اس سے قبل مارکیٹ میں بڑی بریڈ 230روپے جبکہ چھوٹی بریڈ 120روپے میں فروخت کی جارہی تھی ۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے رسک اور بن سمیت دیگر بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر صارفین نے اپنی تشویش کااظہار کیا ہے ۔