امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نواز شریف سرخرو ہو گیا،مسلم لیگ (ن) کاصدر منتخب ہونا انکی عوام سے محبت ،خدمت کا نتیجہ ہے،شہباز شریف

لاہور ( این این آئی) وزیر اعظم محمد شہبا زشریف نے کہا ہے کہ نواز شر یف کا مسلم لیگ (ن) کاصدر منتخب ہونا ان کی عوام سے محبت اور خدمت کا نتیجہ ہے،ایک سازش کے ذریعے نواز شریف کی خدمات کو پوری دنیا میں رسوا کرنے کی کوشش کی گئی،مگر آج ان سازشی کرداروں کے منہ کالے ہو گئے جبکہ نواز شریف سرخرو ہو گیا،پاکستان کی فوج اور شہیدوں اور غازیوں کے بارے میں زہر اگلا، بانی پی ٹی آئی کا اصل مکروہ چہرہ پوری قوم کے سامنے عیاں ہے ،یہ قوم تمہیں کبھی معاف نہیں کریں گی ،ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے خون پسینہ بہائیں گے پاکستان کو عظیم بنائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب صدر نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، راجہ ظفر الحق، حمزہ شہباز شریف ،رانا ثنا اللہ خان، محمد اورنگزیب، خواجہ محمد آصف، رانا محمد تنویر ، امیر مقام سمیت آزاد کشمیر ، گلگت بلستان سمیت چاروںصوبوں سے جنرل کونسل کے اراکین اور کارکنان موجود تھے۔وزیر اعظم شہبا زشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بالخصوص پارٹی کے پرانے مدبر سیاستدان راجہ ظفر الحق سمیت مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل میں پنجاب، بلوچستان ، کے پی کے، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر سے آنے والے تمام معززین ، ارکان اسمبلی اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور پارٹی الیکشن کے کامیاب انعقاد پر رانا ثنا اللہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ آج میں کامیابی کے ساتھ بطور نگران پارٹی صدر کے ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہوا اور آج اس اجلاس نے محمد نواز شریف کو بلا مقابلہ صدر منتخب کیا۔پنجاب میں وزیراعلی مریم نواز شریف کی جواں اور اہل قیادت نواز شریف کی رہنمائی میں دن رات عوامی خدمت میں کوشاں ہے،اسی طرح میں وفاق میں نواز شریف کی سرپرستی میں ایک مخلوط حکومت ملک کی معیشت کو دوبارہ سنبھالا دینے کے لیے دن رات کاوشیں کر رہی ہے۔قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہر قدم پر مطلوب ہے اور میرا ایمان ہے کہ اگر ہم سب مل کر دن رات کوشش اور محنت کریں گے تو پاکستان ضرور ان مشکلات سے باہر نکلے گا اور وہی پاکستان بنے گا جس کو نواز شریف نے 2017میں چھوڑا تھا۔

شہباز شریف نے کہاکہ بدقسمتی سے محمد نواز شریف کو جھوٹے پاناما کیسز میں سزا دی گئی ،ان کو زبردستی ملک بدر کیا گیا ،ان کا جرم یہ تھا انہوں نے پاکستان کی خدمت کی اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ، پاکستان کے اندر ترقی اور خوشحالی کے دریا یہاں پر بہنے لگے،پاکستان کی صنعت اور زراعت ترقی کرنے لگی،عوام محمد نواز شریف کے لیے دعائیں کر رہے تھے مگر پاکستان کے دشمنوں کو یہ بات راس نہ آئی اور ایک سازش کے ذریعے نواز شریف کی خدمات کو پوری دنیا میں رسوا کرنے کی کوشش کی گئی،مگر آج ان سازشی کرداروں کے منہ کالے ہو گئے جبکہ نواز شریف سرخرو ہو گیا۔آج مخالفین بھی یہ بات کہنے پہ مجبور ہیں کہ محمد نواز شریف کے ساتھ اس وقت ظلم اور زیادتی تھی۔

وزیر اعظم شہبا زشریف نے کہاکہ میں آج یہ بات ڈنکے کی چوٹ پر کہنا چاہتا ہوں کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں اوروفاق میں مخلوق حکومت جس میں پیپلز پارٹی، (ق) لیگ اور ایم کیو ایم سمیت دوسری سیاسی جماعتیں دن رات اخلاص کے ساتھ ملک کی معاشی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں یہ بات بڑے واضح اوروا شگاف الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں کہ عمران نیازی جب اپنے حواریوںکے ساتھ مل کر محمد نواز شریف کو نہ ہروا سکے تو آخری حربہ استعمال کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں بیلٹ باکس تبدیل کر و ا دیئے ،

ا س نے لندن میں بیٹھ کر پاکستان کی فوج اور شہیدوں اور غازیوں کے بارے میں زہر اگلا، 190ملین پائونڈ چوری کیے،گھڑیاں بازار میں فروخت کیں ، پاکستانی افواج کے خاندانوں کوسر بازار رسوا کیا، عمران نیازی تمہاری تمام سازشیں ناکام ہوں گی،اب عمران نیازی کا اصل مکروہ چہرہ پوری قوم کے سامنے عیاں ہے ،یہ قوم تمہیں کبھی معاف نہیں کریں گی ۔وزیر اعظم نے کہاکہ ہم پاکستان کے لیے نواز شریف کی قیادت میں دن رات کام کرکے ترقی کا ادھورا سفر وہاں سے ہی شروع کریں گے جہاں سے چھوڑا گیا، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے خون پسینہ بہائیں گے پاکستان کو عظیم بنائیں گے اور پاکستان کو اس عمران نیازی سے بچائیں گے ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved