امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے 5 بڑے اعلان

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 5 بڑے اعلانات کیے جس کے مطابق دارالحکومت میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز، کیپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، کیپیٹل سیف سٹی اتھارٹی، سی بی ڈی اور کیپیٹل واسا کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے کیے۔

وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ دارالحکومت کے رہائشیوں کیلئے کیپیٹل ایمرجنسی سروسز، کیپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، کیپیٹل سیف سٹی اتھارٹی، سی بی ڈی اور کیپیٹل واسا کا قیام عمل میں لایا جائیگااس ضمن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو خصوصی ٹاسک دیدیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین اور تیز رفتار خدمات فراہم کرنا ہے، انشاء اللہ جلد اسلام آباد کو ایک مثالی شہر بنائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران ایمبولینس 1122 اور فائر بریگیڈ کے عملے سے ملاقات کی اور انہیں جانفشانی سے فرائض کی ادائیگی کی تلقین کی۔ ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور واٹر ریسکیو سروس کو کیپٹل ایمرجنسی سروسز کے تحت یکجا کیا جائے گا۔ شہری کسی بھی ہنگامی حالت کی صورت میں 1122 پر کال کر کے ایمرجنسی سروسز حاصل کر سکیں گے۔ یونیفائیڈ ایمرجنسی کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

گاڑیوں کی جی پی ایس کے ذریعے لائیو ٹریکنگ کی جائیگی اس سلسلے میں عملے کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں شہریوں کو بروقت سہولیات دینے کے لیے ایمرجنسی سروسز 1122 کے نئے سٹیشن قائم کرنے کی ہدایت کی اور منظور شدہ خالی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیوں کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایمبولینسز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور ایمرجنسی سروسز کے دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved