امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارتی فوج ہمارے ہم پلہ ہے نہ ہمیں اس سے کوئی خطرہ ، چین

سنگاپور سٹی(این این آئی)بھارت چین کیلئے سیکیورٹی خطرہ نہیں کیونکہ وہ اب بھی بیجنگ کی دفاعی پیداوار اور جدیدیت کے برابر نہیں آسکا ہے۔یہ بات چین کے فوجی عہدیداران نے سنگاپور میں منعقدہ شنگری۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لا ڈائیلاگ میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔چین کے فوجی حکام کا کہنا تھا کہ بھارت اب بھی چینی فوج کی برابری میں بہت دور ہے، بالخصوص دفاعی صنعت میں۔انہوں نے کہا لیکن چینی فوج اس کے باوجود علاقائی تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور دو طرفہ روابط کو ترجیح دے گی۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کی افواج ہمالیہ کے علاقے میں مشترکہ سرحد پر مختلف تنازعات کا شکار ہیں۔چینی فوج کی اکیڈمی برائے ملٹری سائنسز کے سینئر کرنل ژا شیاژو نے کہا کہ اگلی دہائیوں میں بھی بھارت کا چین کی فوج کے مقابل آنے کا امکان نہیں ہے کیونکہ اس کا صنعتی انفرااسٹرکچر کمزور ہے جبکہ چین نے دفاعی صنعت کو بہت منظم کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ بھارتی فوج کے ہتھیاروں کے نظام کو دیکھیں تو یہ بتائیں کہ بھارت نے خود کون سے ٹینک، طیارے اور جنگی جہاز بنائے ہیں؟چینی کرنل نے کہا کہ امریکا کی انڈو پیسیفک اسٹریٹجی میں بھارت کبھی بھی امریکا کا وفادار دوست نہیں ہوسکتا کیونکہ اس کی سفارتی پالیسی خودمختار ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved