امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عراق نے آئی ایم ایف کے تمام قرضے ادا کر دیئے

بغداد(این این آئی)عراق نے 2003 سے لے کر اب تک انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے لیے گئے تمام قرضوں کی ادائیگی کر دی ہے،جن کی کل مالیت 8 بلین ڈالر سے کم ہے۔عرب میڈیا کے مطابق عراقی وزیر اعظم کے مالیاتی مشیر مظہر صالح نے وضاحت کی کہ آئی ایم ایف نے عراق کو متعدد قرضے فراہم کیے، جس کا مقصد میکرو اکنامک استحکام اور مالیاتی اصلاحات کی حمایت کرنا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ عراق نے 2003 سے لے کر اب تک آئی ایم ایف سے لیے گئے تمام قرضوں کی ادائیگی کر دی ہے جن کی کل رقم صرف 8 بلین ڈالر سے کم ہے۔مظہر صالح نے بتایا کہ 2003 اور 2021 کے درمیان عراق نے آئی ایم ایف سے کئی مالیاتی پروگرام حاصل کیے جن میں ہنگامی قرضے اور طویل مدتی مالی امداد شامل ہے۔2016 میں آئی ایم ایف نے عراق میں اقتصادی اصلاحات کے لیے 5.34 بلین ڈالر کے مالیاتی پروگرام کی منظوری دی پانچ سال کے اندرعراق نے کل کا دو تہائی حصہ حاصل کرنے کے بعد قرض کی مکمل ادائیگی کر دی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved