وزیر اعظم شہبازشریف نے کل 28 مئی یوم تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے دن، 28 مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن نےعام تعطیل کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق 28 مئی یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی،ملک بھرکے تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا ہےکہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے، آج کے دن پوری قوم نے اس ملک کی سالمیت کے لیے یہ فیصلہ کیا کہ ملکی دفاع پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول کرکے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔