امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اسلام آباد، گزشتہ روز گم ہوئے طالبعلم کی لاش مارگلہ ہائیکنگ ٹریل سے مل گئی

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز گم ہو جانے والے 15سالہ طالب علم طحہٰ کی لاش مارگلہ کے ہائیکنگ ٹریل 5سے مل گئی۔گزشتہ روز طالب علم کی والدہ نے تھانہ سیکریٹریٹ میں بیٹے کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ہفتے کی صبح طحہٰ ٹریل 5 پر دوستوں کے ساتھ ہائیکنگ کیلئے گیا اور واپس نہیں آیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کھائی میں موجود لاش کے قریب پہنچ گئی،لاش پیر سوہاوہ اور بری امام کے درمیان میں واقع گہری کھائی سے ملی ہے۔پولیس نے بتایا کہ 15سالہ طحہٰ کے ماموں نے بچے کی لاش شناخت کر لی ہے،ایس پی سٹی اور اے ایس پی سیکریٹریٹ واقعے کی جگہ پر موجود ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق بچے کی واٹر بوتل، موبائل فون اور بیگ لاش کے پاس ہی پڑے ہیں،

موبائل فون بند ہونے کے باعث بچے سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔پولیس کے مطابق لاش کو کھائی سے نکال کر لانے میں انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا ہے، ریسکیو 1122، ایم سی آئی حکام، وائلڈ لائف، محکمہ جنگلات کی ٹیمیں بھی موجود ہیں، کھائی سے لاش نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔15سالہ طحہٰ کی ہلاکت کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved