امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اٹارنی جنرل پاکستان کی لاپتا افراد کیس میں عدالت کو تمام افراد کی واپسی کی یقین دہانی

اسلام آباد(این این آئی)اٹارنی جنرل پاکستان نے لاپتا افراد کیس میں عدالت کو تمام افراد کی واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کا 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے اٹارنی جنرل کی جانب سے دی گئی انڈرٹیکنگ کو بھی حکم نامے کا حصہ بنایا گیا ہے۔عدالتی حکم کے مطابق اٹارنی جنرل نے انڈرٹینگ میں کہا کہ ہرفرد جو لاپتا ہے اپنی فیملی کے پاس ضرور آئے گا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے اسٹیٹ اور لا انفورسمنٹ ایجنسیز کی طرف سے عدالت کو یقین دہانی کرائی اور بتایا ہے کہ جبری گمشدہ افراد سے متعلق وزرا پر مشتمل کمیٹی نے سفارشات تیار کرلی ہیں،کابینہ سے منظوری کے بعد سفارشات عدالت میں پیش کریں گے۔عدالتی حکم نامے کے مطابق لاپتا افراد سے متعلق خفیہ اداروں کے ڈی جیز پر مشتمل کمیٹی پر ڈی جی آئی بی نے اٹارنی جنرل کے ذریعے استدعا کی جسے منظور کرلیا گیا، کمیٹی میں ایف آئی اے اور سی ٹی ڈی کوبھی شامل کر سکتے ہیں،

آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی اپنے سیکنڈ ہائی لیول آفیسرکمیٹی کا ممبر بنا سکتے ہیں جب کہ کمیٹی ایف آئی ایاور سی ٹی ڈی آفیشلز کو بھی شامل کر سکتی ہے۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کے مطابق لاپتا افراد کا مسئلہ سیاسی حل کا تقاضا کرتا ہے، درخواست گزار وکیل ایمان مزاری نے لاپتا 3طلبا کی لسٹ اٹارنی جنرل کو دی، عدالت توقع کرتی ہے کہ آئندہ سماعت پر 3لاپتا افراد سے متعلق آگاہ کریں گے۔ہائیکورٹ کے حکم نامے میں بتایا گیا کہ اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی لاپتا افراد کا مسئلہ دائمی حل کرنے کی ہائی لیول پر بات کی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved