ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے بیٹے جنید خان بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہیں، وہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے ڈیبیو کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید خان فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلیے خود کو چار سال سے تیار کر رہے ہیں۔
انکے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے بھارت کے نامور پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز سے معاہدہ کرلیا ہے۔ جنید خان کی فلم مہاراج کی شوٹنگ گزشتہ برس اکتوبر میں ختم ہوئی فلم سازوں نے اسکی نیٹ فلکس پر ریلیز کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراج کا پریمیئر 14 جون 2024 کو ہوگا جبکہ اسکا ٹریلر 5 جون کو جاری کیا جائے گا۔ فلم ساز آدیتیا چوپڑا کو اپنی فلم مہاراج سے بہت امیدیں ہیں اور انہیں یقین ہے کہ نیٹ فلکس اسے دنیا بھر کی سامعین تک پہنچائے گی۔