امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئی ایم ایف کا دودھ اور گوشت کی قیمت طے کرنے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز سے واپس لینے کا مطالبہ

کراچی(این این آئی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستان سے ایک اور بڑا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستان سے گوشت اور دودھ کی قیمت طے کرنے کا اختیار ڈپٹی کمشنر سے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ دودھ اور گوشت کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کر کے مارکیٹ پر چھوڑ دی جائیں، جس کے بعد حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر مشاورت شروع کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے متعلق سمری ای سی سی کو منظوری کیلیے بھیجی جائے گی، دوسری جانب وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے قیمتوں کی ڈی کیپنگ پر مشاورت طلب کی ہے، کنزیومرز ایسوسی ایشن اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے جلد عمل شروع کر دیا جائے گا۔اس کے علاوہ پاکستان ڈیری کیٹل اینڈ فارمرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے،

اور آئی ایم ایف کے مطالبے پر دودھ کی قیمتوں کا مارکیٹ کے مطابق تعین کرنے کے لیے اصولی اتفاق کیا ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے اس مطالبے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آئی ایم ایف دودھ اور گوشت کی قیمتیں مقرر کرے گا، اس مطالبے کا مطلب یہ ہے ان اجناس کی قیمتوں کا تعین تاجر حضرات، قصابان اور ڈیری فارمرز کو کرنے دیا جائے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved