اسلام آباد (این این آئی)آئندہ بجٹ جی ڈی پی کے 7.7فیصد مالیاتی خسارے کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، بجٹ میں 6000ارب روپے سے زائد کا مالیاتی خسارہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق قرض، سود کی ادائیگیوں پر 7300ارب روپے خرچ ہوں گے، وزارت دفاع کیلئے 1800ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 430ارب روپے، فوڈ سیکیورٹی کیلئے 55.5ارب روپے کی سبسڈی، یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے 30ارب روپے، رمضان ریلیف پیکیج کیلئے 5ارب روپے، گلگت بلتستان کو گندم کی فراہمی کیلئے 10.5ارب روپے اور گندم کی فراہمی کیلئے پاسکو کو 10ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی۔