اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کوٹ ادو میں ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔شہباز شریف نے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے جاں بحق ہونے پر سوگواران سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے
وزیرِ اعظم نے حادثے کے زخمیوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں ٹرک اور مسافر وین میں ٹکر کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 8 سے زائد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔