اسلام آباد (این این آئی) بجٹ سے قبل گھی کی قیمتوں میں 80روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمتوں میں 80روپے فی کلوگرام کمی کی گئی ہے،
بناسپتی گھی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بناسپتی گھی کی قیمت 490روپے فی کلوگرام سے کم ہوکر 410روپے ہوگئی ہے۔بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ صارفین کیلئے گھی 300روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہوگا۔