امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ پر قاتلانہ حملہ، 6 گولیاں لگیں

لاہور(این این آئی) اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پو قاتلانہ حملہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق زینب جمیل کے ساتھ یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اْن کے سیلون کے باہر پیش آیا، سابقہ اداکارہ کی گاڑی جیسے ہی اْن کے سیلون کے باہر آکر رْکی تو اسی دوران موٹرسائیکل سوار 2 حملہ آور آئے اور زینب جمیل پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس قاتلانہ حملے میں زینب جمیل کو 6 گولیاں لگیں، اْنہیں زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں اْن کا علاج جاری ہے۔زینب جمیل نے ہوش میں آنے کے بعد بیان دیا جس میں اْنہوں نے کہا کہ اْنہیں کچھ عرصے سے فون پر قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اور اْن کے سیلون پر بھی دھمکی آمیز خط بھیجا گیا تھا۔سابقہ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ملزمان کو نہیں جانتیں لیکن ملزمان پہلے سے ہی گھات لگائے ہوئے تھے، ملزمان کو پہلے ہی علم تھا کہ وہ سیلون آرہی ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے زینب جمیل کے ماموں کی مدعیت میں دو نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ زینب کا کہنا ہے کہ اس حملے کے پیچھے اْن کے شوہر بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ گزشتہ دو سال سے دونوں کے درمیان اختلافات چل رہے ہیں۔اس واقعے کے حوالے سے پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہے، ہم بہت جلد ملزمان کا سراغ لگا لیں گے۔واضح رہے کہ زینب جمیل نے سال 2020 میں اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، اْنہوں نے کہا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اپنے مذہب کی خاطر اداکاری اور ماڈلنگ چھوڑ رہی ہوں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved