امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئندہ مالی سال میں پاکستان کے قرضوں میں 10ہزا ر433ارب روپے اضافے کا خدشہ

کراچی(این این آئی) آئندہ مالی سال حکومت پاکستان کے قرضوں میں 10 ہزار 433 ارب روپے اضافے کا خدشہ ہے، جس کے بعد قرض بڑھ کر87 ہزار346 ارب روپے ہونیکا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کیدرمیان مذاکرات میں قرضوں کے فریم ورک پر بات چیت جاری ہے، وفاقی بجٹ 25-2024 میں پاکستان کے قرضوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال حکومت کیقرضوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا، نئے مالی سال حکومتی قرضوں میں 10ہزار433 ارب اضافہ ہوسکتا ہے، جس کے بعد حکومتی قرض آئندہ مالی سال بڑھ کر ریکارڈ87ہزار346ارب پرپہنچنے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال حکومت کے مقامی قرض میں7 ہزار636 ارب اور غیرملکی قرض میں 2 ہزار797 ارب اضافی کاامکان ہے،

جس کے بعد پاکستان کا مقامی قرضہ بڑھ کر53ہزار878 ارب روپے اور غیر ملکی قرضہ بڑھ کر33 ہزار648 ارب روپے پر پہنچ سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال حکومت کے قرضے 76ہزار913 ارب روپے پرپہنچنے اور مالی سال کے اختتام تک حکومت کا مقامی قرضہ46 ہزار 242 ارب اور غیر ملکی قرضہ مالی سال کے اختتام تک30 ہزار671 ارب رہنے کا امکان ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved