امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

غیر معیاری ایل پی جی سلنڈروں کی خریدوفروخت پر پابندی عائد

لاہور ( این این آئی) اوگرا نے غیر معیاری ایل پی جی سلنڈروں کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کر دی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے غیر معیاری سلنڈروں میں ایل پی جی کی ری فلنگ کو غیرقانونی اور خطرناک قرار دے دیا۔اوگرا نے ملک بھر میں 313ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں اور غیر معیاری سلنڈر بنانے والی 19کمپنیوں کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کے کاروبار کے نئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیئے جس کے مطابق ایل پی جی کا کاروبار صرف مجاز ڈسٹری بیوٹر ہی کر سکیں گے، غیر مجاز ڈسٹری بیوٹرز کو ایل پی جی فروخت کرنے پر مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرمعیاری سلنڈروں میں ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے ساتھ ساتھ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، مانیٹرنگ کے تمام تر اختیارات ڈی سی اور اے سی کے پاس ہوں گے۔اوگرا حکام کے مطابق غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز پھٹنے کے حادثات بہت بڑھ چکے تھے، کوئی قانون موجود نہیں تھا جو تھا اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved