لاہور( این این آئی)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے آئینی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر انکم ٹیکس کے سیکشن 140،147اور سیلز ٹیکس کے سیکشن 30،40پر قانون کے مطابق عملدرآمد یقینی بنائے،اس وقت ایف بی آر کا کردار غیر معیاری اورغیر حقیقی،کونفیسکیٹوری اسسمنٹ آرڈر اور بینک اکاونٹس ضبط کرکے رقوم نکلوانا عام ہو چکا ہے جو کہ بالکل غیرقانونی ہے۔
ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ باقاعدگی سے ٹیکس دینے والوں کو اس وقت معلوم ہوتا ہے جب ان کے اکائونٹ خالی ہو جاتے ہیں ، بغیر کسی نوٹس کے لوگوں کے بینک اکائونٹس منجمد کئے جارہے ہیں ،ایسی صورتحال میں لوگ نظام سے متنفر ہوں گے یا ایف بی آر کے ٹیکس نیٹ میں آئیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ایف بی آر کے افسران قانون کے مطابق کاروائی کریں گے تو ٹیکس بھی عدم اعتماد نہیں کریں گے اور وہ اپنے کلائنٹس کو اعتماد میں لے سکتے ہیں اور حکومتی خزانے میں ٹیکس جمع کرواسکتے ہیں ،ایف بی آر طاقت کے زور پر نظام کو چلانے کی کوشش کر رہا ہے جو نہیں چل سکتا ۔