امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بیٹا نہایت سادہ طبیعت کا مالک، سیکنڈ ہینڈ کپڑے پہنتا ہے، اکشے کمار

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کے بیٹے 21 سالہ آروو کو اداکار بننے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ اکشے اور ٹوئنکل کی پہلی اولاد بیٹا آروو 2002 میں پیدا ہوا جس کے بعد 2012 میں ان کی بیٹی نیتارا پیدا ہوئی۔بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کے نئے ٹاک شو میں گزشتہ روز گفتگو کے دوران اکشے کمار نے کہا، باوجود اسکے کہ ہمارا بیٹا مراعات یافتہ پس منظر کا حامل ہے لیکن اس نے نہایت ساہ زندگی کا انتخاب کیا ہے۔

اکشے کمار کا اپنے بیٹے آروو کے بارے میں مزید کہنا تھا کہ وہ نہایت ہی سادہ طبیعت کے مالک ہیں اور سیکنڈ ہینڈ کپڑے پہنتے ہیں۔انھوں کہا کہ اسٹار کڈ ہونے کے باوجود بیٹا اداکار بننے کی خواہش نہیں رکھتا، وہ فیشن کے کیرئیر کو اپنانا چاہتا ہے۔ اکشے نے کہا پندرہ برس کی عمر میں آروو نے گھر چھوڑا کیونکہ وہ پڑھنے لکھنے کا شائق اور تنہا رہنا چاہتا ہے، انھوں نے بتایا کہ آروو ان دنوں لندن کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے۔اکشے کمار کے مطابق میں اور میری اہلیہ نے آروو کی پرورش سادہ انسان کے انداز میں کی اور اس پر میں بہت خوش ہوں۔ جبکہ بیٹی نیتارا کو اچھے پہننے اوڑھنے کا شوق ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved