امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملک کیلئے سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا، قائم مقام صدر کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت

کراچی (این این آئی)قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کیلئے سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا۔چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں مسائل ضرور ہیں،

حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت جو بھی اچھے کام کرے گی، ان میں اس کا ساتھ دیں گے، ملک کی 65 فی صد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے رہنمائوں سے سے کہا تھا آپ نے پنجاب اسمبلی توڑ کر غلطی کی، ملک کے لیے سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا، تحریک انصاف بھی مذاکرات پر آئے، گفتگو کا راستہ کھلا رہنا چاہیے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم، شہید بینظیر بھٹو نے بھی مذاکرات کا راستہ کبھی نہیں چھوڑا تھا، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ہمارے پرانے دوست ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved