امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
آئی ایس پی آر

افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ افغانستان سے دہشتگرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں، افغان سرزمین سے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ پاک افغان سرحد کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے سمبازہ (ژوب)میں 21 اپریل سے مختلف آپریشن کیے گئے، ایک ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز نے 29 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق انہی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 14 مئی کو میجر بابر خان نے جام شہادت نوش کیا، پاکستان کی سکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں،

سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت سے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عبوری افغان حکومت کوموثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کے لیے بار بار کہا ہے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، توقع ہے افغان حکومت پاکستان مخالف دہشتگرد کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے دیگی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved