اسلام آبا د(این این آئی)نیشنل اسپیس ایجنسی سپارکو نے ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان سپارکو کے مطابق پاک سیٹ ایم ایم ون 30 مئی کو چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا جائے گا۔
سیٹلائٹ سپارکو اور چائنیز ایرو اسپیس انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے بنایا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق سیٹلائٹ ملک کی کمیونیکیشن اور رابطے کی ضرورت کو پورا کر نے کے مقصد سے بنایا گیا ہے۔ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اہم قدم ہے۔