امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبیعت بدستورناساز،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد نے اپنا دورہ جاپان ملتوی کردیا

ریاض(این این ائی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعودکی طبیعت ناساز ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق والد کی طبیعت ناساز ہونے پر ولی عہد شہزادہ محمد سلمان نے اپنا جاپان کا دورہ ملتوی کر دیا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو 20 تا 23 مئی جاپان کا دورہ کرنا تھا۔2022 میں بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا جاپان کا دورہ شارٹ نوٹس پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیز بخار کے باعث اسپتال میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا طبی معائنہ کیا گیا۔یاد رہے کہ 3 ہفتے قبل بھی شاہ سلمان بن عبد العزیز جدہ میں کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں معمول کے طبی معائنے کے لیے داخل ہوئے تھے۔قبل ازیں 88 سالہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعود مئی 2022 میں اسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ان کی کلونو اسکوپی اور دیگر میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے تھے۔اس سے پہلے 2020 میں ان کے پتے کا آپریشن بھی ہو چکا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved