امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سارک سیکرٹری جنرل کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال

اسلام آبا د(این این آئی) سائوتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک) کے سیکرٹری جنرل محمد غلام سرور، جو پاکستان کے اپنے پہلے دورہ پر ہیں،نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے انہیں سارک کے 15ویں سیکرٹری جنرل کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیکرٹری جنرل تنظیم کی بحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے جیسا کہ سیکرٹری جنرل سارک سارک کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے، وزیراعظم نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

علاقائی تناظر میں وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ سارک میں علاقائی ترقی، تجارت، تعاون اور اشتراک کے بے پناہ امکانات ہیں۔ انہوں نے سارک کو خطے میں ترقی اور خوشحالی کے لئے پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سارک چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان سارک عمل کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ سیکرٹری جنرل سارک نے پرتپاک میز بانی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور سارک کو علاقائی تعاون کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم بنانے کے اپنے عزم سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنے وفد کی مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved