امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایرانی صدر کی آخری رسومات کا سلسلہ شروع ،جنازہ کل ہوگا

تہران(این این آئی)ایران کے صدر کی آخری رسومات کی ادائیگی کا سلسلہ آج تبریز میں شروع ہوگیا،مقامی میڈیاکے مطابق ایرانی حکام نے بتایاکہ آخری رسومات کے سلسلے میں تبریز، قم، تہران، بیرجند اور مشہد میں جلوس برآمد کیے گئے۔ تبریز سے تمام میتیں قم لائی گئیں جہاں تعزیتی تقریب مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے ہوئی۔

تہران میں آخری رسومات بدھ کی صبح ساڑھے 9 بجے ادا کی جائیں گی اور جاں بحق افراد کی نماز جنازہ بدھ کو تہران ہی میں ادا کی جائے گی۔صدر رئیسی و دیگر کی نماز جنازہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پڑھائیں گے۔آیت اللہ رئیسی کی تدفین مشہد میں امام رضا کے روضے کے احاطے میں جمعہ کی شب کی جائے گی اور آیت اللہ آل ہاشم کی تدفین جمعہ کو تبریز میں کی جائے گی جبکہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر کی تدفین مراغہ شہر میں کی جائے گی۔واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے، ان کے جسد خاکی گزشتہ روز ملبے سے ملے تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved