اسلام آباد(این این آئی)وفاقی کابینہ نے بھی 2017 میں دیے گئے 20 روزہ فیض آباد دھرنے کے حوالے سے خصوصی کمیشن کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،
اجلاس میں فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جب کہ سپریم کورٹ پہلے ہی اس انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرچکی ہے۔چند روز قبل سپریم کورٹ نے 2017 میں 20 روزہ فیض آباد دھرنے کے حوالے سے خصوصی کمیشن کی رپورٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے دقیانوسی قرار دے دیا تھا۔