امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

درفشاں انہیں نازیبا حالت میں دیکھنے کے خواہشمند افراد پر برہم

کراچی (این این آئی)مشہور پاکستانی ڈرامہ سیریل ’’عشق مرشد‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو مداحوں کی جانب سے جہاں پذیرائی حاصل ہوئی وہیں کچھ افراد نے انہیں ناراض کردیا ہے۔درفشاں چند افراد سے نالاں نظر آئیں جس کا ذکر انہوں نے ایک وائرل کلپ میں کیا۔

اداکارہ نے انٹرویو کے وائرل کلپ میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ چند لوگوں نے انہیں ایک ویڈیو بار بار بھیجی جس پر انہوں نے حیرانی ظاہر کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اْس ویڈیو کو میں نے ایک دن کھول کر دیکھا اور کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ میری بات کی ریکارڈنگ نہیں کی جارہی ہوگی‘ جس پر انہیں بتایا گیا کہ بالکل ریکارڈنگ جاری ہے۔ویڈیو سے متعلق بات کو آگے بڑھاتے ہوئے درفشاں نے کہا کہ مذکورہ ویڈیو میں عشق مرشد کو بہت بار سرچ کیا گیا ہے مگر جو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا وہ تھا درِفشاں ہاٹ (نازیباں تصاویر)۔

ادکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ایسے مرد بھی موجود ہیں جو صرف ان خواتین کو مضبوط سمجھتے ہیں جو پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہوتی ہیں اور ان کی وہ نازیبا تصاویر تلاش کرتے ہیں، وہیں عورتوں کی کامیابی اور ان کی دل سے عزت کرنے والے مرد بھی موجود ہیں۔خیال رہے ڈرامہ سیریل عشق مرشد میں اداکارہ درفشاں سلیم کے ہمراہ اداکار بلاس عباس کی جاندار اداکاری کو بھی لوگوں نے سراہا۔وہیں سوشل میڈیا پر درفشاں اور بلال عباس کی خفیہ نکاح کی خبریں بھی زیر گردش ہیں جس کی تصدیق تاحال نہ ہوسکی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved