امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایرانی صدر کی موت ایرانی عوام کے لیے بڑا نقصان قرار ، عالمی رہنمائوں کا اظہار تعزیت

تہران(این این آئی)دنیا بھر کے مختلف ملکوں کے رہنماں کی جانب سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنی حکومت میں شامل قریبی اور اعلی قیادت کے ہمراہ رحلت پر اظہار افسوس اور تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے ایرانی صدر کی موت کو ایرانی عوام کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

جبکہ روسی وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے انہیں روس کا سچا دوست قرار دیا ہے جبکہ لبنان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔فلسطین تحریک حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای، ایرانی حکومت اور ایرانی عوام کے ساتھ اس بے پناہ نقصان پر گہری تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے، حماس نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی کرنے پر ایرانی رہنماں کی تعریف کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا۔

ادھر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ایران کے صدر کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کردیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے المناک انتقال پر میں گہرے دکھ اور صدمے میں ہیں، بھارت-ایران باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے، بھارت دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکیہ کے وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے انتقال سے ہمیں شدید دکھ ہوا، ہم دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے حادثے کے بارے میں سنا تو ایرانی حکام سے رابطہ کیا، ہماری وزارت دفاع اور ایمرجنسی اتھارٹیز نے پوری کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ہمیں اچھی خبر موصول نہیں ہوئی، خالق حقیقی صدر، ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر جاں بحق ہونے والوں کی روح کو سکون دے۔

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر شدید اظہار افسوس کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اور ایرانی صدر کے درمیان دیرینہ تعلقات تھے۔ اس کے علاوہ تھائی لینڈ کے وزیرِ اعظم، عراق کے وزیرِ اعظم، مالدیپ کے وزیرِ خارجہ سمیت دیگر ممالک کی اعلی شخصیات نے بھی بیان جاری کیے ہیں۔یورپی یونین، متحدہ عرب امارات، قطر، شام، ملائیشیا، سپین اور لبنان کی قیادت نے بھی ایرانی صدر اور ان کے قریبی رفقا کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved