امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سعودیہ ،خواتین کے پہلے سوئمنگ سوٹس فیشن شو میں ماڈلز کے جلوے

ریاض(این این آئی) سعودی عرب نے خواتین کے سوئمنگ سوٹس کا اپنا پہلا فیشن شو منعقد کیا جس میں خواتین ماڈلز نے حصہ لیا۔یہ ایک ایسے ملک میں جدت پسندی کی طرف پیش قدمی کا پہلا تجربہ تھا جہاں دس سال سے بھی کم عرصہ قبل تک خواتین کیلئے جسم کو ڈھانپنے والا عبایا پہننا لازمی تھا۔ایک سوئمنگ پو ل پر منعقد اس شو میں مراکش کی ڈیزائنر یاسمینہ قنزل کے کام کو پیش کیا گیا تھا جس میں زیادہ تر سرخ، خاکستری اور نیلے رنگ کے شیڈز میں ون پیس سوٹ شامل تھے،

زیادہ تر ماڈلز کے کندھے ڈھکے ہوئے نہیں تھے اور کچھ کی کمر اورپیٹ کا کچھ حصہ دکھائی دے رہا تھا۔ڈیزائنر قنزل نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہونے کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ یہ ملک بہت قدامت پسند ہے لیکن ہم نے خوبصورت سوئمنگ سوٹ دکھانے کی کوشش کی ہے جو عرب دنیا کی نمائندگی کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب ہم یہاں آئے تو ہمیں یہ ادراک تھا کہ سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹس کا فیشن شو ایک تاریخی لمحہ ہے، کیونکہ اس طرح کی تقریب یہاں پہلی بار منعقد ہوئی ہے اور اس میں شامل ہونا ایک اعزاز کی بات ہے۔

خیال رہے یہ شو ریڈ سی فیشن ویک کے افتتاح کے دوسرے دن سعودی عرب کے مغربی ساحل پر واقع ایک تفریحی مقام سینٹ ریجس ریڈ سی ریزورٹ میں منعقد ہوا۔واضح رہے یہ تفریح گاہ، بحیرہ احمر ریڈ سی گلوبل کا حصہ ہے، جو سعودی عرب کے ویژن 2030 کے سماجی اور اقتصادی اصلاحات کے ان ہم پراجیکٹس میں شامل ہے جنہیں گیگا پراجیکٹس کہا جاتا ہے،ان کی نگرانی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کرتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved