امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پشاور سے چار بھائیوں کے اغوا کا انکشاف، بازیابی کیلئے آرمی چیف سے مدد طلب

پشاور (این این آئی) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے بین الاقوامی کمپنی کے مالک چار بھائیوں کے اغوا کا انکشاف ہوا ہے اور اہلخانہ نے ان کی بازیابی کے لیے آرمی چیف کو خط لکھ دیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈھائی ماہ قبل پشاور کے علاقے حیات آباد سے بین الاقوامی کمپنی کے مالک چار بھائیوں کو اغوا کیا گیا تھا اور 100 دن سے زائد گزر جانے کے باوجود چاروں بھائی اب تک بازیاب نہیں کروائے جاسکے۔

چاروں بھائیوں ظاہر، عثمان، ناصر اور وارث الکوزے کو 28 فروری کو حیات آباد سے اٹھایا گیا اور واقعے کی سی ٹی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ۔پولیس نے ایک عرصے تک واقعے کی ایف آئی آر تک درج نہ کی لیکن پھر اہلخانہ کے دبا پر ڈھائی ماہ بعد واقعے کی ایف آئی آر درج کی گئی۔پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تھانہ حیات آباد میں 14 مئی کو ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کی تفتیش جاری ہے اور واقعے کی رپورٹ اگلے ہفتیعدالت میں جمع کرادیں گے۔دوسری جانب مغوی بھائیوں کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے آرمی چیف کو خط لکھ دیا۔اہلخانہ نے خط میں موقف اپنایا کہ معاملے میں پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہی، کمپنی کے مالکان معزز اور قانون پر عملدرآمد کرنے والے ہیں لہذا ان کی بازیابی میں مدد کی جائے۔پشاور ہائی کورٹ نے 12 مئی کو ہونے والی سماعت میں پولیس کو ایک ہفتہ میں واقعہ کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved