امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان میں جرمن کمپنی کے اشتراک سے لائٹ ویٹ طیارے بنیں گے، معاہدہ طے

کراچی(این این آئی)غیر ملکی ایوی ایشن کمپنیاں پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ کے لیے تیار ہو گئیں۔ایس آئی ایف سی کی سرمایہ کاری کے لیے کوششیں رنگ لانے لگیں،جرمن کمپنی اور پاکستانی کمپنی کے درمیان لائٹ ویٹ طیاروں کی پاکستان میں مینوفیکچرنگ کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔جرمن ایوی ایشن کمپنی سیلیئر اور پاکستان کی اسکائی ونگز ایوی ایشن مشترکہ طور پر آئندہ سال سے جائرو کاپٹر نامی لائٹ ویٹ طیارے کی مینوفیکچرنگ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اسکائی ونگز ایوی ایشن اور جرمنی کی سیلیئر گروپ کمپنی کے درمیان سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔اسکائی ونگز ایوی ایشن کے سی ای او عمران اسلم خان نے اس ضمن میں بتایا کہ جائرو کاپٹرز کی پاکستان میں مینوفیکچرنگ سے پاکستان میں ایوی ایشن کی صنعت کو فروغ ملے گا۔انہوں بتایا کہا کہ وزیرِ اعظم کی زیرِ قیادت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی سرمایہ کاری کی کوششوں کے نتیجے میں یہ بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

عمران اسلم نے بتایا کہ پہلا جائرو کاپٹر رواں سال اگست میں پاکستان پہنچ جائے گا، جبکہ جرمن سیلیئر کمپنی اور اسکائی ونگز معاہدے کے تحت آئندہ سال 2025 سے پاکستان میں جائرو کاپٹرز کی مینوفیکچرنگ کا بھی آغاز ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جائرو کاپٹرز ایئر ایمبولینس، فصلوں پر اسپرے، پائپ لائنوں کے سروے کے علاوہ قدرتی آفات کے دوران اور ساحلی علاقوں میں ریسکیو کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں، جائرو کاپٹرز 160 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ اڑان کی صلاحیت رکھتا ہے۔عمران اسلم نے کہا کہ ہم یہ جدید ترین لائٹ ویٹ طیارے نجی اور سرکاری شعبوں کو پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved