امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جون 2025 تک روپیہ اپنی قدر 18 فیصد کھو دیگا، آئی ایم ایف

کراچی(این این آئی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہاہے کہ اگلے سال جون تک روپیہ اپنی قدر 18فیصد تک کھو چکا ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپرا کے حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ جولائی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ روپے کی موجودہ قدر کے بجائے آئندہ سال جون تک ہونیوالی روپے کی قدر میں گراوٹ کے مطابق کیا جائے۔

آئی ایم ایف کے تخمینے کے مطابق اگلے سال جون تک روپیہ اپنی قدر 18 فیصد تک کھو چکا ہوگا، اور 329 روپے کی سطح تک گر جائے گا۔وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق حکومت روپے کی موجودہ قدر کے مطابق جولائی میں بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،

وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے روپے کی اگلے سال کی قدر کی بنیاد پر بجلی ٹیرف مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال جون تک روپیہ اپنی قدر 18 فیصد کھوچکا ہوگا اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 329 روپے تک گرجائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکام آئی ایم ایف کے سامنے یہ تسلیم کیا ہے کہ گردشی قرضے کے ہدف میں 138 ارب روپے کے مارجن سے ناکامی ہوسکتی ہے، تاہم یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے عوام سے 20 ارب روپے وصول کیے جائیں گے اور اس طرح گردشی قرض 2.430 ہزار ارب روپے تک محدود رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved