نیویارک(این این آئی)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے نام بعد اب اس کا ڈومین نیم یعنی کہ یو آر ایل بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیسلا، اسپیس ایکس اور دیگر ملٹی میلین کمپنیوں کے سربراہ ایلون مسک نے 2022 میں 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر خریدا تھا۔
بعد ازاں ایلون مسک نے اس ویب سائٹ کا نام ٹوئٹر سے تبدیل کر کے ایکس رکھتے ہوئے اس کا لوگو بھی تبدیل کر دیا تھا۔گزشتہ سال جولائی سے ٹوئٹر کو بطور ایکس ویب کے استعمال کیا جا رہا تھا جبکہ اس کا ڈومین نیم(یو آر ایل)پرانا ہی تھا جسے اب تبدیل کر کے ایکس ڈاٹ کام کر دیا گیا ہے۔ایلون مسک نے ٹوئٹر ڈاٹ کام کو نئے یو آر آیل ایکس ڈاٹ کام پر شفٹ کرتے ہوئے اپنے ایکس اکائونٹ پر باقاعدہ ایک پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ تمام اہم سسٹمز اب ایکس ڈاٹ کام پر ہیں۔