مکوآنہ (این این آئی)ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن پنجاب کے صوبا ئی چیف پیٹر ن ڈاکٹر معروف وینس نے کہا ہے کہ صحت و تندرستی اللہ کریم کی بہت بڑ ی نعمت ہے پاکستان میں ذیابطیس کے مریضوں میں بڑی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جو کہ ہم سب کے لئے سوالیہ نشان ہے ہما رے معا شرے میں بسنے والے خواتین و حضرات کو کم از کم دن میں بیس منٹ سیر کی عادت کو اپنانا انتہائی ضروری ہے
صحت مند طرز زندگی کو اپنا کر نہ صرف بیماریوں پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ہیلتھ بجٹ میں واضع کمی بھی لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو چوبیس گھنٹے میں دس ہزار قدم چلنا چاہیے تاکہ ان کی صحت بہتر رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلدی اٹھنے اور جلدی سونے کی عادت کو اپنا کر اپنے امور پوری توانائیوں کے ساتھ صحت کے اصولوں کے مطابق سر انجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد کیلئے ایک چائے کا چمچ نمک جوکہ چمچ کی سطح کے برابر ہو پورے دن کیلئے کافی ہے تاہم نمک کے زیادہ استعمال سے صحت کے جملہ مسائل جنم لیتے ہیں۔