نئی دہلی (این این آئی)بھارتی داراحکومت نئی دہلی میں کانگریس پارٹی کے امیدوار کو لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران نوجوان نے تھپڑ ماردیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ایک نوجوان نے کانگریس کے امیدوار کنہیا کمار کو ہار پہنانے کے بعد زوردار تھپڑ رسید کردیا۔واقعے کی شکایت درج کروادی گئی، جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔