امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نیپال نے بھی غیر معیاری بھارتی مصنوعات پر پابندی عائد کردی

کھٹمنڈو (این این آئی)رواں ماہ بھارتی مصالحہ جات پر کئی ممالک کی جانب سے پابندیاں عائد کی گئی تھیں، تاہم اب نیپال نے بھی بھارتی مصالحہ جات پر پابندی عائد کر دی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نیپال کے فوڈ ٹیکنالوجی اور کوائلٹی کنٹرول کے ڈیپارٹمنٹ نے بھارتی مصالحہ جات کی امپورٹ، سیل اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نیپال کی جانب سے 2 بھارتی مصالحہ جات کی کمپنیوں ایویریسٹ اور ایم ڈی ایچ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔جبکہ نیپالی حکومتی ذرائع کے مطابق پابندی مصالحہ جات میں خطرناک اور مضر صحت کیمیکل ایتھیلین آکسائیڈ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔نیپال کے فوڈ ٹیکنالوجی اور کوائلٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان موہن کرشنا ماہارجن کے مطابق ایویریسٹ اور ایم ڈی ایچ برانڈز جو کہ نیپال میں امپورٹ کیے جا رہے تھے ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ترجمان کا مزید بتانا تھا کہ مصالحہ جات میں خطرناک کیمیکل کا استعمال کیا جا رہا تھا، پابندی گزشتہ ہفتے لگائی گئی ہے، جبکہ ان مصالحہ جات کی سیل پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔دوسری جانب ترجمان نے واضح کیا کہ ٹیسٹ کی فائنل رپورٹس آںے تک ان مصالحہ جات پر ہر قسم کی پابندی برقرار رہے گی۔دوسری جانب بھارتی حکومت کا بھی اس حوالے سے ردعمل سامنے آیا ہے، جس کے مطابق بھارتی حکومت نے اس پابندی پر اعتراض کیا ہے۔جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کئی ممالک میں اس خطرناک کیمیکل کا صفر اعشاریہ 73 سے لے کر 7 فیصد تک کیا جاتا ہے۔واضح رہے نیپال سے قبل سنگاپور، مالدیپ اور ہانک کانگ کی جانب سے بھی بھارتی مصالحہ جات پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved