امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عمران خان کی تصویر لیک ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں موبائل فون لے جانے پر پابندی

اسلام آباد (این این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تصویر لیک ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالتی عملے نے کلرکس اور وکلا کو بھی موبائل فونز لے جانے سے روک دیا۔صحافیوں کے موبائل فونز کمرہ عدالت میں لے جانے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب)قانون میں ترامیم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین، سابق وزیر اعظم عمران خان کو بطور درخواست گزار ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا تھا۔سماعت کے دوران ویڈیو لنک پر موجود عمران خان نے وہاں موجود پولیس اہلکاروں کو پاس بلایا تھا اور اپنے چہرے پر تیز روشنی پڑنے کی شکایت کی تھی، شکایت کرنے پر اہلکاروں نے لائٹ کو ایڈجسٹ کر دیا، تاہم اس دوران عمران خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، جس میں عمران خان کو نیلے رنگ کی قمیض میں ملبوس دیکھا گیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر سپریم کورٹ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی تھیں، پولیس ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے اسٹاف کو سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کردی، پولیس تصویر کو وائرل کرنے والے کے خلاف ایکشن لے گی، تصویر کورٹ روم رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی، عدالت میں عمران خان کی ویڈیو چھوٹی کردی گئی۔مقدمے کی سماعت براہ راست نشر نہیں کی گئی تھی اور اس کی وجہ بھی بیان نہیں کی گئی، جبکہ اس سے گزشتہ روز سماعت براہ راست نشر کی گئی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved