لاہور( این این آئی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی انسٹاگرام ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ٹرانزیشن ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ایک انگریزی گانے پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بیحد پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔اداکارہ کی ویڈیو کوہزاروں صارفین کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے ۔