امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

میکال ذوالفقار اور فیروز خان پر کرش ہے، عنایہ خان

کراچی (این این آئی)ڈراما سیریل ‘میرے اپنے‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عنایہ خان نے شوبز انڈسٹری میں اپنے ’کرش‘ کے حوالے سے بتادیا۔ایک انٹرویو میں عنایہ خان نے بتایا کہ ان کے انسٹاگرام فالورز میں سے آدھے سے زیادہ لڑکے ہیں اور یہ بات انہیں انکے کزنز بتاتے ہیں۔اداکارہ کے مطابق وہ صرف لڑکیوں کے کمنٹس پڑھتی ہیں جب کہ وہ دیگر تبصروں کو نظر انداز کرتی ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہونے والے تبصروں پر عنایہ خان نے کہا کہ انہیں ایسا کمنٹ بھی موصول ہوا ہے جس میں ایک مرتبہ ایک صارف نے انکے شوہر بننے کی خواہش ظاہر کی تھی،اداکارہ نے شادی کے حوالے سے سوال پر کہا کہ ‘میں اس وقت سنگل ہوں اورمیں اس ہی میں خوش ہوں،مجھے جیسے ہی لگے گا کہ مجھے شادی کرلینی چاہیے میں شادی کرلوں گی لیکن اس وقت میری توجہ صرف کام پر ہے۔

ساڑھی پہننے کے شوق کے بارے میں بات کرتے عنایہ کا کہنا تھا کہ ‘میری والدہ نے مجھے کپڑے پہننے کا ڈھنگ سکھایا ہے۔عنایہ خان نے انکشاف کیا کہ اْن کا اداکار میکال ذوالفقار اور فیروز خان پر کرش ہے۔میکال کی شخصیت پسند ہے، وہ بہت تمیزدار انسان ہیں، میں جس طرح کے ساتھی کی تلاش میں ہوں وہ بالکل اْس جیسے ہیں اور میکال میرے آئیڈیل ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved