امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان کا فتح-ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان نے ناقابل تسخیر دفاع کی جانب سے ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان نے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا جس کی رینج 400 کلومیٹر ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تجربے کا مقصد لانچ کی مشقوں اور طریقہ کار کو مکمل کرنا تھا، فتح ٹو جدید ترین نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فتح ٹو درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح ٹو راکٹ سسٹم کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق راکٹ سسٹم پاک فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی اور مہلکیت کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرے گا، فتح 2 انتہائی درستگی کیساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف اور مسلح افواج کے اعلی افسران نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب تجربے پر پاک فوج اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی کامیاب تجرے پر مبارک باد پیش کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved